امریکی ریاست ورجینیا میں براہ راست کوریج کے دوران 2 صحافی قتل

دونوں صحافی مارننگ شو برج واٹر پلازہ کے ایک سگمنٹ کی براہ راست کوریج کر رہے تھے


امریکی ریاست ورجینیا میں لائیو کوریج کے دوران فائرنگ کر کے 2 صحافیوں کو قتل کردیا گیا، فوٹو فائل

KARACHI: امریکی ریاست ورجینیا میں دہشت ناک واقعے میں 2 صحافیوں کو اس وقت فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا جب وہ براہ راست کوریج میں مصروف تھے جب کہ یہ ہولناک منظر لائیو کوریج کا حصہ بن گیا۔

فرانسیسی خبررساں دارے کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کی بریڈ فورڈ کاؤنٹی میں صحافی براہ راست کوریج کے دوران انٹرویو لینے میں مصروف تھے اور عوام کی بڑی تعداد اس کوریج کو دیکھ رہی تھی کہ اچانک گولیاں چلنے کی آوازیں آنے لگیں اور اس دوران گولی انٹرویو لینے والی خاتون صحافی اور کیمرہ مین کو لگی اور یہ افسوسناک منظر ویڈیو میں بھی محفوظ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے انٹرویو لینے والی خاتون صحافی رپورٹر الیسن پارکر اور کیمرہ مین آدم وارڈ ہلاک ہوگئے، دونوں صحافی مارننگ شو برج واٹر پلازہ کے ایک سگمنٹ کی براہ راست کوریج کر رہے تھے۔

نجی ٹی وی کے جنرل مینجر جیف مارکس کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا کوئی علم نہیں کہ صحافیوں کے قتل کے پیچھے کیا مقاصد ہیں اور اس میں کون سے عناصر ملوث ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں