جرمنی کی طالبہ نے ٹرین میں ہی اپنا بسیرا کرلیا

کرائے کے مکان سے تنگ لڑکی نے ٹرین کو مستقل طور پر گھر بنا لیا جس میں وہ خوش و خرم زندگی گزار رہی ہے


ویب ڈیسک August 26, 2015
کرائے کے مکان سے تنگ لڑکی نے ٹرین کو مستقل طور پر گھر بنا لیا جس میں وہ خوش و خرم زندگی گزار رہی ہے۔

KARACHI: جرمنی کی طالبہ نے مالک مکان سے ہونے والی نوک جھونک کے بعد ٹرین کو مستقل طور پر اپنا گھر بنالیا ہے۔

اپنا گھر کس کی خواہش نہیں ہوتی ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کا اپنا گھر ہو جہاں وہ سکون سے اپنی زندگی گزار سکے کیونکہ کرائے کے گھروں میں ہر روز مالک مکان کی نئی شرائط اور نت نئے مطالبات زندگی میں بے سکونی پیدا کردیتے ہیں اور ایسی ہی صورتحال سے بچنے کے لیے جرمنی کی طالبہ نے ٹرین کو ہی اپنا گھر بنالیا۔

23 سالہ مولر نامی جرمن طالبہ کا فلیٹ کی مالکن سے چھوٹی سی بات پر ہونے والا تنازعہ اس قدر شدت اختیار کرگیا کہ اسے مجبوراً گھر چھوڑنا پڑا جس کے بعد مولرنے گھر کرائے پر نہ لینے کا فیصلہ کیا اور ٹرین کی سال بھر کی ٹکٹ خرید کر ٹرین ہی کو اپنا گھر بنا لیا جہاں وہ اپنے کپڑوں، لیپ ٹاپ، کتابیں اور دیگر ضرورت کی اشیا کے ساتھ سکون سے رہتی ہیں۔

طالبہ کا کہنا ہے کہ وہ ٹرین میں بہت خوش و خرم زندگی گزاررہی ہیں اور ٹرین میں انہیں بلکل اپنے گھر کی طرح محسوس ہوتا ہے اور وہ جب چاہیں اپنے رشتہ داروں، دوستوں سے مل سکتی ہیں جب کہ ساتھ ہی مختلف مقامات کا سفر کر کے لطف اندوز بھی ہوتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔