سلمان خان نے اپنی فلم میں سے 30 منٹ کے مناظر حذف کرادیئے
سلمان نے جو مناظر حذف کیے ہیں وہ یقینی طور پر غیر ضروری ہوں گے، فلم ڈائریکٹر
بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے ذاتی پروڈکشن میں بننے والی فلم''ہیرو'' کی ایڈیٹنگ کرتے ہوئے 30 منٹ کم کروادیئے۔
سلمان خان اپنی ذاتی پروڈکشن ہاؤس'' سلمان خان فلمز'' کے بینر تلے بننے والی فلم''ہیرو'' کو کامیاب بنانے کے لیے کافی محنت کر رہے ہیں جب کہ فلم کی پروموشن کے لیے وہ خود میدان میں کود پڑے ہیں بلکہ یہی نہیں انہوں نے فلم میں اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ہے تاہم اب انہوں نے فلم کے کئی مناظر کو حذف کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے فلم ''ہیرو'' میں سے 30 منٹ کے مناظر کٹ کروادیئے ہیں جس کے بعد فلم کا دورانیہ 2 گھنٹے 4 منٹ رہ گیا ہے جب کہ فلم کے ڈائریکٹر نکھل ایڈوانی نے بھی سلمان خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلمان نے جو مناظر حذف کیے ہیں وہ یقینی طور پر غیر ضروری ہوں گے۔
واضح رہے کہ فلم ''ہیرو'' میں اداکار سنیل سیٹھی کی بیٹی آتھیا شیٹھی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جب کہ فلم 11 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔