بحریہ کے2جہازپینے کاصاف پانی لے کرگوادرپہنچ گئے

وزیراعظم نے کم بارشوںکے باعث بلوچستان میں پانی کے شدیدبحران کا نوٹس لے لیا


ایکسپریس July 16, 2012
پاک بحریہ کی جانب سے گوادر میں قلت آب پر قابو پانے کیلیے ٹینکرز کے ذریعے پانی فراہم کیا جارہا ہے (فوٹو ایکسپریس)

پاکستان نیوی کے 2 جہاز 1100 ٹن پینے کے صاف پانی کے ساتھ گوادرپہنچ گئے اور مقامی انتظامیہ کے تعاون سے شہریوں میں پانی تقسیم کیا گیا۔ اتوارکوجاری کردہ اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں نہایت کم آبی وسائل اورقلیل بارشوںکے باعث پیداہونے والی پانی کی شدیدقلت سے عام آدمی کیزندگی بری طرح متاثرہے اوریہ بحرانی صورتحال اب مزیدشدت اختیارکرچکی ہے،

وزیراعظم پاکستان نے موجودہ صورتحال کانوٹس لیتے ہوئے پاکستان نیوی کوہدایت کی کہ وہ بلوچستان کے ساحلی شہروں بالخصوص گوادراوراورماڑہ کے عوام کوہرممکن مددفراہم کرے،پاکستان نیوی نے اپنے وسائل استعمال کرتے ہوئے فوری طورپر2جہازپی این ایس معاون اورپی این ایس مددگار کوتقریباً1100 ٹن پینے کے صاف پانی کے ساتھ گوادرروانہ کیا۔پاکستان نیوی نے مزیدپانی کی فراہمی کیلیے بھی جہازمتعین کردیے۔

پاک بحریہ کی جانب سے کمانڈر کوسٹ ریئرایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے اس پوری امدادی کارروائی کی نگرانی کی۔کمانڈرکوسٹ نے اپنے دورہ کوئٹہ میں وزیراعظم کو گوادراور اورمارہ کے متاثرہ علاقوں میں پانی کے بحران سے نمٹنے کے لئے قلیل اورطویل المعیاد انتظامات سے بھی آگاہ کیا۔ پاکستان نیوی ساحلی پٹی پر اپنی آپریشنل بیسز اور مناسب انداز میں موجودگی کے باعث ان علاقوں بالخصوص گوادر اور اورمارہ میں متعدد ترقیاتی منصوبے جاری رکھے ہوئے ہے اور مستقبل میں بھی ساحلی علاقے بالخصوص گوادر اور اورمارہ کی مقامی آبادی کے مصائب کو کم کرنے کے لئے اپنے دستیاب وسائل سے حکومت بلوچستان کی ہر ممکن مد د جاری رکھے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں