مسلم لیگ ن کا الیکشن ٹربیونلز کے فیصلوں کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ

پارٹی قیادت نے تینوں حلقوں میں دوبارہ انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرلیا تاہم باضابطہ اعلان مشاورت کے بعد کیا جائے گا، ذرائع


ویب ڈیسک August 26, 2015
پارٹی قیادت نے تینوں حلقوں میں دوبارہ انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرلیا تاہم حتمی اعلان مشاورت کے بعد کیا جائے گا، ذرائع، فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) نے الیکشن ٹربیونلز کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ میں جانے کی بجائے عوامی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q424/q424.webp

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق اور صدیق بلوچ کے حلقوں میں الیکشن ٹربیونلز کی جانب سے انتخاب کالعدم قرار دیئے جانے کےبعد سپریم کورٹ میں جانے کی بجائے عوامی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ (ن) تینوں حلقوں میں دوبارہ انتخاب لڑے گی اور اس حوالے سے وزیراعظم نوازشریف کی قریبی ساتھیوں سے مشاورت جاری ہے جس کےبعد آئندہ 24 گھنٹوں میں باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

https://img.express.pk/media/images/q520/q520.webp

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) الیکشن ٹربیونلز کے فیصلوں پر سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لے گی اور تینوں حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں الیکشن کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد سعد رفیق نے دوبارہ انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کی تھی تاہم اس وقت پارٹی قیادت کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی درخواستوں پر الیکشن ٹربیونلز نے خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق اور صدیق بلوچ کے حلقوں میں ہونے والے انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |