تھیٹرکوفعال کرنے کی کوشش کر رہے ہیںعرفان ملک

بھارت سے متعدد فلموں اورڈراموں کی آفر ہے لیکن پہلی ترجیح اپنا تھیٹربہتر بنانا ہے، عرفان ملک

بھارت سے متعدد فلموں اورڈراموں کی آفر ہے لیکن پہلی ترجیح اپنا تھیٹربہتر بنانا ہے، عرفان ملک۔ فوٹو : فائل

مشہور کامیڈین جوڑی عرفان ملک اور علی حسن نے کہا ہے کہ بھارت سے متعدد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کی آفرز ہیں مگر ہماری پہلی ترجیح اپنے ملک میں تھیٹر کو بہتر بنانا ہے اور اسی مقصد کے تحت کراچی میں تھیٹر کو فعال اورمتحرک بنانے کی کوششیں کررہے ہیں یہ بات انھوں نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔


عرفان ملک اور علی حسن کا کہنا تھا کہ کراچی کے تھیٹر نے ہمیں دنیا بھر میں عزت اور شہرت دی جس کی وجہ سے بھارت اور دیگر ممالک میں ہماری ہمیشہ پزیرائی ہوتی رہی ہے۔

لیکن گزشتہ چند سال سے کراچی میں تھیٹر باقاعدگی سے نہیں ہورہاماضی کی طرح تھیٹر کے شوقین کراچی میں تھیٹر دیکھنا چاہتے ہیں لیکن وہ اس تفریح سے محروم ہیں جس کے بعد ہم نے اپنی غیر ملکی مصروفیات کو کم کرکے پاکستان میں رہ کر کراچی کے تھیٹر کو ایک بار پھر فعال کرنیکی منصوبہ بندی کی ہے انھوں نے بتایا کہ بقر عید پر اسٹیج ڈرامہ ''جوڑی بکروں کی'' پیش کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں جس کا باقاعدہ اعلان آئندہ ماہ کردیا جائے گا۔
Load Next Story