ایس ایس جی سی کا اوگرا سے گیس نرخ بڑھانے کا مطالبہ

ایس ایس جی سی نے 57روپے فی ملین میٹرک برٹش تھرمل یونٹ اضافے کی درخواست دے دی ہے، ذرائع


Business Reporter August 27, 2015
ایس ایس جی سی نے 57روپے فی ملین میٹرک برٹش تھرمل یونٹ اضافے کی درخواست دے دی ہے، ذرائع فوٹو: فائل

سوئی سدرن گیس کمپنی نے تجارتی اور صنعتی صارفین کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو57 روپے اضافے کا مطالبہ کردیا۔ منگل کو اوگرا کی سماعت میں ایس ایس جی سی نے اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2013سے کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اوگرا کی عوامی سماعت کے دوران سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کے نرخ بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس جی سی نے 57روپے فی ملین میٹرک برٹش تھرمل یونٹ اضافے کی درخواست دے دی ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ اوگرااس اضافے کا اطلاق یکم جولائی2013سے کرے۔

اوگرا کے چیئرمین کی سربراہی میں ہونے والی عوامی سماعت میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر خالدرحمان، سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون کے چیئرمین شبیرسلیمانجی،کراچی چیمبر اور سائٹ ایسوسی ایشن کے نمائندے قاضی احمدکمال، عبدالسمیع خان اور اپٹما سے محمدحفیظ آصف شریک تھے۔ عوامی نمائندوں کا کہنا تھا کہ اقتصادی رابطہ کونسل کے پالیسی آرڈرکے تحت صرف سی سی آئی کو نرخ بڑھانے کا اختیارحاصل ہے۔

صنعتی اور سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ معاشی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ایس جی سی کی جانب سے اضافے کا مطالبہ درست نہیں، ادھر حکومت نے واضح کیا کہ ایس ایس جی سی گھریلو صارفین پر گیس چارجز میں اضافہ نہ کرے۔ذرائع کے مطابق اوگرا دو سے تین ہفتے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطالبے پر فیصلہ اور نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |