دنیا کی کسی بھی عدالت میں کراچی آپریشن کو جانبدار ثابت کرسکتا ہوں الطاف حسین

کچھ لوگ آپریشن کارخ غلط سمت میں موڑ رہے ہیں، قائد متحدہ قومی موومنٹ


ویب ڈیسک August 27, 2015
کچھ لوگ آپریشن کارخ غلط سمت میں موڑ رہے ہیں، قائد متحدہ قومی موومنٹ، فوٹو:فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ دنیا کی کسی بھی عدالت میں ثابت کرسکتا ہوں کہ کراچی آپریشن جانبدارانہ ہے کیونکہ یہ آپریشن صرف ایم کیوایم کے خلاف ہورہا ہے۔

کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی اور تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ کراچی آپریشن جرائم پیشہ افراد، دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے خلاف شروع کیا گیا تھا لیکن اب یہ آپریشن صرف ایم کیوایم کے خلاف ہورہا ہے جسے دنیا کی کسی بھی عدالت میں جانبدار ثابت کرسکتا ہوں کیونکہ اس میں ہمارے کارکنوں کوگرفتارکرکے ماورائے عدالت قتل اور لاپتا کیا گیا جب کہ کچھ لوگ اس آپریشن کارخ غلط سمت میں موڑ رہے ہیں۔

الطاف حسین نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنا اچھی بات ہے لیکن آپریشن میں مصروف قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کیا دہشت گرد اور جرائم پیشہ عناصر صرف ایم کیوایم میں ہی نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ یہ آپریشن کسی ایک جماعت کے خلاف نہیں ہورہا، حقیقت یہ ہے کہ کراچی آپریشن صرف ایک ہی جماعت کے خلاف کیاجارہا ہے جس میں ہمارے ہزاروں کارکنوں کو گرفتار،لاپتا اور درجنوں درجنوں کو ماورائے عدالت قتل کردیاگیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں