پنجاب یونی ورسٹی نے بی اے اور بی ایس سی کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا

بی ایس سی میں عائشہ خان نے 699 نمبر لے کر پہلی جب کہ آرٹس میں رملہ طیب نے 674 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی


ویب ڈیسک August 27, 2015
امتحانات میں کامیابی کا تناسب 39.93 فیصد رہا، پنجاب یونی ورسٹی انتظامیہ۔ فوٹو: فائل

پنجاب یونی ورسٹی نے بی اے اور بی ایس سی 2015 کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس میں طالبات ایک مرتبہ پھر طلبہ پر سبقت لے گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب یونی ورسٹی کے جاری کردہ امتحانی نتائج کے مطابق آرٹس اور سائنس میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 21 ہزار 658 طالبعلموں نے شرکت کی جس میں سے 48 ہزار 582 امیدوار قرار پائے اور کامیابی کا تناسب 39.93 فیصد رہا۔

آرٹس گروپ میں رملہ طیب نے 674 نمبر لے کر پہلی، اظہر علی نے 664 نمبر لے کر دوسری جب کہ ام کلثوم نے 656 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سائنس گروپ میں پہلی تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں۔ بی ایس سی کی عائشہ خان نے 699 نمبر لے کر پہلی، حفصہ نے 695 نمبر لے کر دوسری جب کہ فصاحت فاطمہ نے 645 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں