باجوڑایجنسی میں بم دھماکے سے قبائلی رہنما جاں بحق

چمرکنڈ میں شرپسندوں نے سڑک کنارے نصب بارودی مواد کواس وقت ریموٹ کنٹرول سے اڑایا جب ملک رحیم گل وہاں سے گزر رہے تھے


ویب ڈیسک August 27, 2015
گزشتہ ایک ماہ سے باجوڑ میں دہشت گردوں کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے فوٹو فائل

تحصیل نواگئی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے مقامی قبائلی رہنما ملک رحیم گل جاں بحق ہوگئے۔

باجوڑ ایجنسی کی تحصیل نواگئی کے گاؤں چمرکنڈ میں شر پسندوں نے سڑک کنارے نصب بارودی مواد کو اس وقت ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا جب مقامی قبائلی رہنما ملک رحیم گل گاڑی میں وہاں سے گزر رہے تھے، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ جب کہ ملک رحیم گل جاں بحق جب کہ گاڑی میں سوار دیگر 2 افراد زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کیا گیا جہاں ملک رحیم گل کی میت کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے باجوڑ میں دہشت گردوں کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے چند روز قبل بھی 2 قبائلی عمائدین اسی طرح بم دھماکے میں جاں بحق ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں