پاکستان کے دورہ نیوزی لینڈ کا شیڈول جاری

اگلے برس جنوری میں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے


ویب ڈیسک August 27, 2015
اگلے برس جنوری میں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے نیوزی لینڈ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق قومی ٹیم بلیک کیپس کے خلاف 3 ایک روزہ میچز اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کے مطابق پاکستان کی ٹیم اگلے برس جنوری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جس میں 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 15 جنوی کو ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہو گا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 17 جنوری جب کہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی 22 جنوری کو ہوگا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روزہ سیریز کا آغاز 25 جنوری سے ویلنگٹن میں ہو گا، دوسرا ون ڈے 25 جنوری کو نیپئر اور تیسرا ون ڈے 31 جنوری کو آکلینڈ میں ہو گا۔ اس کے علاوہ نیوزی لینڈ نے سری لنکا اور آّسٹریلیا کے ساتھ بھی اپنے فیوچر ٹور کے شیڈول جاری کر دیئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں