ٹڈاپ کرپشن کیس یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم کی گرفتاری کاحکم

ایف آئی اے نے پیپلزپارٹی کے دونوں رہنماؤں کے خلاف 12 مقدمات میں حتمی چالان عدالت میں پیش کئے۔


ویب ڈیسک August 27, 2015
ایف آئی اے نے پیپلزپارٹی کے دونوں رہنماؤں کے خلاف 12 مقدمات میں حتمی چالان عدالت میں پیش کئے۔ فوٹو:فائل

RIYADH: اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم امین فہیم کو ٹڈاپ کرپشن کیس میں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم سمیت دیگر ساتھیوں کے خلاف ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹڈاپ) میں کرپشن سے متعلق تفتیش مکمل کرتے ہوئے 12 مقدمات کے حتمی چالان عدالت میں پیش کردیئے۔ ایف آئی اے کی جانب سے پیش کئے گئے حتمی چالان میں پیپلزپارٹی کے دونوں رہنماؤں سمیت دیگر کو مفرور قرار دیا جس پر عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم سمیت دیگر کو 10 ستمبر تک گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے دونوں رہنما 12 مختلف مقدمات میں پیش ہوکراپنی ضمانتیں کروا چکے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں