ملک کی تینوں اسٹاک ایکسچینج کے انضمام سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا قیام

پاکستان ابھرتی معیشت ہے اور امید ہے جلد اچھے نتائج ملیں گے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار


ویب ڈیسک August 27, 2015
پاکستان ابھرتی معیشت ہے اور امید ہے جلد اچھے نتائج ملیں گے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار۔ فوٹو:فائل

SYDNEY: کراچی، لاہور اور اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج کے انضمام کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا قیام عمل میں آچکا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تینوں اسٹاک ایکسچینج کے انضمام کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے جب کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ انضمام کے بعد تینوں اسٹاک ایکسچینجزاب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کہلائیں گی جوعالمی معیارکا ہونے کے ساتھ انٹرنیشنل کیپیٹل مارکیٹ میں نیا مقام پیدا کرے گی جب کہ پاکستان ابھرتی معیشت ہے اورامید ہے جلد اچھے نتائج ملیں گے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت نے 2 سال میں تین بجٹ دیئے جب کہ ترقیاتی بجٹ میں بھی اضافہ کیا گیا تاہم ہمارے قرضے 173 بلین ڈالر سے تجاوز کرچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں سے ملک استحکام کی جانب جارہاہے، ہماری کوشش ہے ستمبر2017 تک 10 ہزارمیگا واٹ بجلی نظام میں شامل کردیں جب کہ 24 ہزارمیگا واٹ بجلی سسٹم میں لا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں