پیرمحل میں پولیس اورحساس اداروں کی کارروائی کے دوران دہشت گرد سمیت 4 افراد ہلاک

ماراگیا دہشت گرد دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھا،ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ


ویب ڈیسک August 27, 2015
ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد کیی بیوی اور دو بچے بھی شامل ہیں، ڈی پی او فوٹو: فائل

پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی کے دوران جھڑپ کے نتیجے میں دہشت گرد خاندان کے 3 افراد سمیت ہلاک ہوگیا۔

ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کے مطابق پیرمحل ہاؤسنگ کالونی میں پولیس اور حساس اداروں نے مصدقہ اطلاع پر ایک گھرمیں دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کی تو سیکیورٹی اہلکاروں کودیکھ کر گھر کے اندرسے دستی بموں سے حملہ کردیا۔ جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ ہوئی، کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے میں ہلاک ہونے والوں میں مبینہ دہشت گرد کے علاوہ اس کی بیوی اور2 بچے ہلاک ہوگئے،مارے گئے دہشت گرد کی شناخت حبیب الرحمان کے نام سے ہوئی ہے جو دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں