نیب نے سندھ کے مختلف محکموں سے ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر تفصیلات طلب کرلیں

نیب نے صوبائی محکمہ خزانہ سے بھی گزشتہ 5 برس کا ریکارڈ طلب کرلیا


ویب ڈیسک August 27, 2015
نیب نے صوبائی محکمہ خزانہ سے بھی گزشتہ 5 برس کا ریکارڈ طلب کرلیا، فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ کے مختلف محکموں کو ہنگامی مراسلہ بھیجا ہے جس میں ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ کے مختلف محکموں کو ہنگامی مراسلہ بھیجا ہے جس میں ترقیاتی منصوبوں، فنڈز کے اجرا اور نا مکمل اسکیمز کے حوالے سے تمام تر تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب نے صوبائی محکمہ خزانہ سے بھی گزشتہ 5 برس کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے جب کہ گزشتہ روز نیب حکام نے سندھ کے بعض اہم افسران سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی سے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو گرفتار کیا گیا جن کا انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 90 روز کا ریمانڈ دیا ہے جب کہ نیب اور ایف آئی نے کے ڈی اے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے دفتر پر بھی چھاپہ مارا اس کے علاوہ حساس اداروں نے سوئی سدرن کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر کو بھی حراست میں لے رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں