آسٹریا میں ٹرک سے 20 تارکین وطن کی لاشیں برآمد
تمام افراد کی موت ٹرک میں دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی اور ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے، پولیس
آسٹریا میں ٹرک کے ذریعے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے 20 تارکین وطن دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے جب کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
وسطی یورپی ملک آسٹریا میں مشرقی علاقے سے ایک ٹرک میں سے 20 تارکین وطن کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جو کہ غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونا چاہتے تھے اور دم گھٹنے سے ٹرک کے اندر ہی ہلاک ہوگئے۔ آسٹریا کی پولیس کے مطابق ٹرک قصبے سے متصل سڑک کے قریب کھڑا پایا گیا جس کے بعد پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے لیا ہے جب کہ اس میں سے مزید لاشیں نکالنے کا عمل جاری ہے جن کی تعداد 50 سے تجاوز کرسکتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ان تمام افراد کی موت دم گھٹنے سے ہوئی اور زیادہ تر لاشیں سڑچکی ہیں۔
واضح رہے کہ بہتر روزگار کی تلاش میں افریقی،ایشائی یا ترقی پذیر ممالک سے لوگوں کی بڑی تعداد یورپین ممالک کا غیر قانونی طریقوں سے رخ کرتی ہے جس کے نتیجے میں اب تک کئی ہزار افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔