پاکستان امن کے لیے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہے چوہدری نثارعلی

لندن میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے برطانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کم ڈارک سے ملاقات کی


ویب ڈیسک August 27, 2015
لندن میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے برطانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کم ڈارک سے ملاقات کی، فوٹو: فائل

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان امن کے لیے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہے جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قومی اتفاق رائے ہماری اصل طاقت ہے۔

لندن میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے برطانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کم ڈارک سے ملاقات کی جس میں پاک برطانیہ تعلقات سمیت دوطرفہ تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران برطانوی مشیر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جب کہ اس موقع پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات اور ہمہ جہتی تعاون کو اہمیت دیتا ہے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر دوستانہ تعلقات خارجہ پالیسی کا بنیادی حصہ ہیں۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کے لیے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پاکستانی عوام اور ادارے پر عزم ہیں اور آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے سیکیورٹی صورتحال میں بہتری آئی جب کہ دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں قومی اتفاق رائے ہی ہماری اصل طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن و استحکام اور ترقی پاکستان کے مفاد میں ہے جب کہ امن کے لیے پاکستان کی کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں تاہم افغانستان میں ہماری پرخلوص کوششوں کو منفی اور غلط ردعمل کا نشانہ بنایا گیا لہٰذا پاکستان کسی کا تسلط یا اجارہ داری قبول نہیں کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں