سندھ حکومت نے صوبے میں سرکاری ملازمتوں پر پابندی عائد کردی

ملازمتوں پر پابندی صوبے میں غیر قانونی بھرتیوں کی شکایت پر لگائی گئی، ذرائع


ویب ڈیسک August 27, 2015
ملازمتوں پر پابندی صوبے میں غیر قانونی بھرتیوں کی شکایت پر لگائی گئی، ذرائع

حكومت سندھ نے صوبہ كے تمام سركاری محكموں اور صوبائی حكومت كے زير انتظام خودمختار اداروں ميں نئی ملازمتوں پر پابندی عائد كردی ہے۔

محكمہ سروسز اينڈ جنرل ايڈمنسٹريشن نے اس ضمن ميں ايك نوٹی فكيشن جاری كرديا ہے جس ميں تمام سركاری محكموں اور صوبائی حكومت كے زير اہتمام خودمختار اداروں كے سربراہوں كو كہا گيا ہے كہ وزيراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری كی گئيں ہدايات پر سختی سے عملدرآمد كيا جائے۔ نوٹی فكيشن ميں كہا گيا ہے كہ وزير اعلیٰ سندھ نے تمام سركاری محكموں اور حكومت كے زير اہتمام خودمختار اداروں ميں ملازمتيں دينے پر مكمل پابندی عائد كردی ہے۔

حكومت سندھ كے ذرائع كے مطابق سندھ ميں سركاری ملازمتوں پر پابندی كا فيصلہ ان شكايات كے بعد كيا گيا جن ميں وزير اعلیٰ سندھ كو بتايا گيا تھا كہ سندھ كے كچھ محكموں اور حكومت كے زير انتظام خودمختار اداروں ميں غير قانونی طور پر بھرتياں كی جارہيں ہيں۔ ذرائع كا كہنا ہے كہ ان محكموں اور اداروں كی جانب سے اخبارات ميں اشتہار ديئے بغير اور ديگر قانونی لوازمات پورے كیے بنا ملازمتيں دی جارہی ہيں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |