سلمان خان ہٹ اینڈ رن کیس کی سماعت 7ستمبر تک ملتوی

مقدمے کے متعلق متعدد کاغذات جو سلمان سے تعلق رکھتے ہیں کو پیپر بک کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے، وکیل


Showbiz Desk August 28, 2015
مقدمے کے متعلق متعدد کاغذات جو سلمان سے تعلق رکھتے ہیں کو پیپر بک کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے، وکیل۔ فوٹو : فائل

KARACHI: اداکار سلمان خان کے خلاف ہٹ اینڈ رن کیس کی سماعت 7ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

گزشتہ روز کیس کے سماعت کے دوران بالی ووڈ اداکار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کے متعلق متعدد کاغذات جو سلمان سے تعلق رکھتے ہیں کو پیپر بک کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔

جس پر وہ اپنے دلائل نہیں دے سکتے ۔ممبئی ہائیکورٹ کے جج جسٹس وی آر جوشی نے ہائیکورٹ رجسٹری کو نئی پیپر بک تیار کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ رجسٹری سیشن کورٹ سے مقدمہ کے سلسلہ میں نئی پیپر بک کا تقاضا کرے۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 7ستمبر تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں