بلوچستان کے4اضلاع میں ای سروسز فراہم کرنے کی منظوری
وزیرمملکت انوشہ رحمن کی زیرصدارت یوایس ایف بورڈڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی گئی
یونیورسل سروس فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) کے ذریعے بلوچستان کے 4اضلاع میں رورل ٹیلی فون اور ای سروسز کی فراہمی کا منصوبہ مکمل کرانے کی منظوری دیدی ہے۔
فنڈکے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس گزشتہ روز وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کی زیر صدارت ہواجس میں سیکریٹری آئی ٹی عظمت علی رانجھا، ممبر ٹیلی کام مدثر حسین، چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل شاہ، سی ای او و پریذیڈنٹ پی ٹی سی ایل ولید ارشاد اور پاکستان کنزیومرایسوسی ایشن آف پاکستان کے کوکب اقبال شریک ہوئے جبکہ اجلاس میں پسماندہ علاقوں کے مکینوں اور غریب اور نادار لڑکیوں کیلیے انتہائی اہم منصوبہ جات کی منظوری دی گئی۔
اس اجلاس میں یو ایس ایف بورڈ نے یو ایس ایف کمپنی کی تجویز پر سبّی، لورالائی، قلعہ سیف اﷲ اور باراکھان کے اضلاع میں رورل ٹیلی فون اور ای سروسز کی فراہمی کا منصوبہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ کے ذریعے مکمل کرانے کی منظوری دی۔
اس منصوبے کے ذریعے 23 ہزار 617 مربع کلومیٹر پر مشتمل 505 دور افتادہ اور پسماندہ دیہات کے 5 لاکھ افراد مستفید ہونگے، ملک میں بیت المال کے زیر اہتمام چلنے والے سویٹ ہومز میں یتیم بچوں کی تربیت کیلیے اوربچوں کی جدید تکنیکی تربیت کے لیے 12 کمپیوٹر لیبارٹریز کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔