داعش کالعدم قراروزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

داعش پرپابندی انٹی ٹیریرازم ایکٹ کی سیکشن گیارہ کے تحت عائدکی گئی


Online August 28, 2015
داعش پرپابندی انٹی ٹیریرازم ایکٹ کی سیکشن گیارہ کے تحت عائدکی گئی:فوٹو: فائل

لاہور: حکومت نے داعش کوکالعدم قراردیدیاوزارت داخلہ نے اس بارے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق داعش پرپابندی انٹی ٹیریرازم ایکٹ کی سیکشن گیارہ کے تحت عائدکی گئی اوراس سلسلے میں تمام اداروں کوبھی اگاہ کردیاگیا،داعش اوراس کے مختلف ناموں سے بنائی گئی تنظیم پرپابندی ہوگی وزارت داخلہ کاکہناہے کہ داعش کوپاکستان میں کسی بھی نام سے کام نہیں کرنے دیں گے۔

داعش پرپابندی کی درخواست اقوام متحدہ کی طرف سے دی گئی تھی لیکن اس کے بارے میں انٹیلی جنس اداروں نے وزارت داخلہ کومختلف معلومات دی تھیں جن کی بنیادپرپابندی عائدکی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |