مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج سے جھڑپ میں4 مجاہدین شہید

5جنگجو کنٹرول لائن عبور کرکے لچھی پورہ بجہامہ کے سکسریاں علاقے میں داخل ہوئے تھے، کرنل این این جوشی کا الزام


AFP August 28, 2015
 آپریشن کے خلاف احتجاجی مظاہروں اورجھڑپوں میں متعدد افراد زخمی، دراندازی میں تیزی آئی ہے، لیفٹیننٹ جنرل سوبرتا ساہا فوٹو: فائل

لاہور: مقبوضہ کشمیرکے ضلع بارہ مولہ میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائی میں جھڑپ کے دوران4مجاہدین کو شہید اور ایک کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بھارتی فوج کے ترجمان کرنل این این جوشی نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ رات لائن آف کنٹرول کے قریب قاضی نگر دھار کے علاقے میں 3 سے 5 جنگجوؤںپر مشتمل ایک گروپ نے کنٹرول لائن عبور کی جس کے بعد جنگجو لچھی پورہ بجہامہ کے علاقے سکسریاں میں داخل ہوگئے جہاں بھارتی فوجیوں نے انھیں گھیر لیا۔ بھارتی فوج نے4 مجاہدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کیاہے۔

ذرائع کے مطابق فوجی اہلکاروں نے اوڑی اور نوگام میں حد متارکہ کے متصل وسیع گھنے جنگلات کو محاصرے میں لے رکھا ہے۔فوج کو خدشہ ہے کہ کئی جنگجوجنگلات میں چھپے ہوئے ہیں اور انھیں ڈھونڈ نکالنے کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کے خصوصی تربیت یافتہ اہلکاروں پیرا ٹروپرس کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے جنگلات میں اتار اگیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی فورسز کے آپریشن کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے اس دور ان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے مقامی لوگوں نے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اوڑی سے کپواڑہ تک گھنے جنگلات میں کئی دنوں سے جاری آپریشن میں لچھی پورہ اوڑی اورتوت مار گلی نوگام میں بھارتی فوج اورجنگجوؤں کے مابین جھڑپیںجاری ہیں۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ سرحد پار سے جنگجوؤں کو وادی میں دھکیلنے میں ناکامی کے بعد جنگجو تنظیمیں نئی حکمت عملی کے تحت مقامی نوجوانوں کی بھرتی پر توجہ مرکوز کررہی ہیں۔

فوج کی15ویں کور کے سابق جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹننٹ جنرل سوبرتا ساہا نے سری نگر میں ذرائع ابلاغ کو بتایاکہ گزشتہ 2برسوں کے دوران مقامی نوجوانوں کی جنگجوؤںکی صفوں میں شمولیت کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میںآیا ہے اور یہ امر باعث تشویش ہے۔ اس ضمن میں فوجی کمانڈر کا کہنا تھاکہ یہ تعداد40کے قریب ہے جو تقریباً گزشتہ سال کے برابر ہے۔ جنرل سوبرتا ساہا نے کہا کہ دراندازی کی کوششوں میں بہت حد تک تیزی آئی ہے اور رواں سال کے دوران شمالی کشمیر میں اس طرح کی قریب ایک درجن کوششوں کے دوران19جنگجو مارے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |