بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 8 شہری شہید 47 زخمی

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے زخمیوں کی اسپتال جاکرعیادت کی اورانہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔


ویب ڈیسک August 28, 2015
پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ISLAMABAD: بھارتی فوج نے بدترین جارحیت كا مظاہرہ كرتے ہوئے وركنگ باونڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری كركے 8شہری شہید اور 47زخمی كردیئے جب کہ شہید ہونے والوں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q133/q133.webp

https://img.express.pk/media/images/sialkot1/sialkot1.webp

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) كے مطابق بھارتی سرحدی فورسز كی جانب سے سیالكوٹ كے قریب چپرار اور ہرپال سیكٹرز میں واقع دیہات كو فائرنگ كا نشانہ بنایا گیا، بھارتی گولہ باری سے سب سے زیادہ كنگن پور اور باجرہ گڑھی نامی گاوں متاثر ہوئے جب کہ پاكستانی فوج نے بھارتی فائرنگ اور گولہ باری كا منہ توڑ جواب دیا۔

https://img.express.pk/media/images/q134/q134.webp

https://img.express.pk/media/images/sialkot/sialkot.webp

عسكری ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے 15جون سے لے کر اب تک 140مرتبہ سیز فائر كی خلاف ورزی كی ہے اور اس سے قبل بھارتی فائرنگ سے پاكستانی علاقوں میں 16افراد شہید اور 60زخمی ہوئے تھے اور اس طرح اب تك كل 24افراد شہید جب كہ 107زخمی ہوچكے ہیں ۔ذرائع نے بتایا كہ پاكستانی فورسز نے اس دوران كبھی بھی جارحیت كا ارتكاب نہیں كیا اور ہمشیہ بھارتی جارحیت كا اپنے دفاع میں جواب دیا ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q228/q228.webp

https://img.express.pk/media/images/foreign-office/foreign-office.webp

پاكستان نے بھارتی فوج كی بلااشتعال گولہ باری اور اس میں بے گناہ شہریوں كی شہادت اور بھارت كی سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر بھارتی ہائی كمشنر ٹی سی اے راگھون كو دفتر خارجہ طلب كركے شدید احتجاج كیا۔ سیكرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے بھارتی ہائی كمشنر كو طلب كركے ان سے ہرپال اور چپرار سیكٹرز میں جنگ بندی كی خلاف ورزیوں پراحتجاج كیا۔

https://img.express.pk/media/images/q326/q326.webp

دفتر خارجہ كے ترجمان كے مطابق بھارتی فائرنگ جمعرات اور جمعہ كی درمیانی شب ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوئی، پاكستانی فورسز نے بھارتی فوجیوں كو متعلقہ ایس او پیز كو نظر انداز كرنے اور وركنگ باونڈری كے قریب كھدائی سے روكنے كی كوشش كی جس پر بھارتی فوجیوں نے فائرنگ شروع كردی۔جس کے بعد پاک فوج نے دشمن كی فائرنگ كا موثر جواب دیا اور فائرنگ كا سلسلہ دن كو گیارہ بجے ختم ہوا۔ سیكریٹری خارجہ نے بھارت پر زور دیا كہ وہ سیز فائر كی خلاف ورزیوں كا سلسلہ ترک كرے تاكہ لائن آف كنٹرول اور وركنگ باونڈری پر امن كو یقینی بنایا جاسكے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز سے ہی بھارتی افواج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدوں کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے اور رواں ماہ کے آغاز سے اب تک 12 شہری شہید جب کہ درجنوں زخمی اور متعدد مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ میں بھی درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔



https://img.express.pk/media/images/q814/q814.webp

دوسری جانب پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہےکہ لائن آف کنٹرول پر بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنا کر دہشت گردی کی ہر حد پار کی ہے جب کہ سرحدی جارحیت سمیت ملک میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں میں بھی بھارت ملوث ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q912/q912.webp

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیالکوٹ میں ورکنگ باونڈری کا دورہ کیا جہاں انہیں ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کںٹرول کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی جب کہ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بھارت کا معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ، بزدلانہ اور غیر اخلاقی عمل ہے جب کہ بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بناکر دہشت گردی کی ہرحد پار کی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ سرحدی جارحیت سمیت ملک میں دہشت گرد کارروائیوں میں بھی بھارت ملوث ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ بھارت نے ورکنگ باونڈری اور لائن آف کںٹرول پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرکے بین الاقوامی ضابطوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q1010/q1010.webp

https://img.express.pk/media/images/raheel-sharif/raheel-sharif.webp

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے رینجرز ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کیا اور بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دینے پر پنجاب رینجرز کو خراج تحسین پیش کیا جب کہ جنرل راحیل شریف نے سی ایم ایچ سیالکوٹ میں زخمیوں کی عیادت بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں