کراچی میں ناردرن بائی پاس سے نجی بینک کا مغوی صدر بازیاب مقابلے میں 2 اغواکار ہلاک

اغوا کاروں نے نجی بینک کے نائب صدر کی بازیابی کے لئے 10 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا، ایس ایس پی فاروق اعوان


ویب ڈیسک August 28, 2015
اغوا کاروں نے نجی بینک کے نائب صدر کی بازیابی کے لئے 10 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا، ایس ایس پی ایس آئی یو. فوٹو: فائل

RAWALPINDI: ایس آئی یو نے ناردرن بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے نجی بینک کے نائب صدر کو بازیاب کرا لیا جب کہ مقابلے میں 2 اغوا کار ہلاک ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ناردرن باس پر کارروائی کرتے ہوئے نجی بینک کے مغوی نائب صدر کو بازیاب کرا لیا جب کہ مقابلے میں 2 اغوا کار ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول بھی برآمد ہوئے تاہم ان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان کا کہنا ہے کہ نجی بینک کے نائب صدر کو 14 اگست کو اغوا کیا گیا تھا اور بازیابی کے لئے 10 کروڑ روپے تاوان مانگا گیا تھا جب ک پولیس کی جانب سے نجی بینک کے نائب صدر کی بازیابی کے لئے 14 اگست سے ہی کوششیں جاری تھیں اور آج انہیں بغیر تاوان کی رقم دیئے بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں