ملکی تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

انتخابات 30 نومبر کو ہوں گے جب کہ امیدوار کاغذات نامزدگی 24 سے 27 اکتوبرتک جمع کرا سکتے ہیں۔


ویب ڈیسک August 28, 2015
انتخابات 30 نومبر کو ہوں گے جب کہ امیدوار کاغذات نامزدگی 24 سے 27 اکتوبرتک جمع کرا سکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا جو 30 نومبر کو ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں جس کے لئے امیدوار کاغذات نامزدگی 24 سے 27 اکتوبر تک جمع کرا سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی کا عمل 31 اکتوبر سے 4 نومبر تک ہوگا جب کہ حتمی فہرست 4 نومبر کو جاری کی جائے گی اور حلقہ بندیوں کا عمل کل سے شروع ہوگا۔

اسلام آباد کی 79 یونین کونسلوں میں وارڈز بنائے جائیں گے جب کہ الیکشن کمیشن کے 13 ممبران پر مشتمل ایک یونین کونسل ہوگی جس میں چیئرمین، وائس چیئرمین، 6 جنرل کونسلر، دو خواتین، ایک نشست نوجوان، ایک سٹیزن ورکر اور ایک غیرمسلم پر مشتمل امیدوار کے لئے ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |