پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 40 پیسے تک کمی کی سفارش کی ہے۔


ویب ڈیسک August 28, 2015
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 40 پیسے تک کمی کی سفارش کی ہے۔ فوٹو:فائل

KARACHI: اوگرا نے وزارت پیٹرولیم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 40 پیسے تک کمی کی سفارش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 40 پیسے، پیٹرول 6 روپے 14 پیسے، ہائی آکٹین 7 روپے، لائٹ ڈیزل 6 روپے 48 پیسے، اور مٹی کا تیل 7 روپے 7 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری جائزے کے بعد وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی جس کے بعد وزریراعظم نوازشریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیں گے جب کہ قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم ستمبرسے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں