سرحدی جارحیت پر پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج
بھارتی ہائی کمشنرکودفترخارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا گیا جس میں سیزفائرمعاہدے کی پاسداری کرنے کا مطالبہ کیا گیا
پاکستان نے سرحدی جارحیت پر بھارتی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دفترخارجہ نے بھارتی ہائی کمشنرٹی سی اے راگھوان کو طلب کر کے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری پر شدید احتجاج کیا۔ اس موقع پر ٹی سی راگھوان کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارت سیز فائر2002 کے معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے اشتعال انگیزی بند کرے۔
احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر سرحدی جارحیت کا سلسلہ بند نہ ہوا تو سیکیورٹی کونسل سمیت اقوام متحدہ کے ہرفورم پرمسئلے کو اٹھایا جائے گا۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن پر گزشتہ کئی روز سے بلااشتعال فائرنگ اورگولا باری کا سلسلہ جاری ہے اورآج سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ اور گولا باری کے نتیجے میں 9 شہری شہید اور 46 زخمی ہوگئے۔
https://www.dailymotion.com/video/x33gh5l_pakistan_news