برمنگھم ملالہ کومے سے باہرآگئیں لکھ کرباتیں کیں اور سہارا لے کرکھڑی بھی ہوئیں

گولی نے کھوپڑی کی ہڈی کونقصان پہنچایا ہےجس کی وجہ سے ملالہ کی سرجری کی جائےگی، ڈاکٹر ڈیوروزر


ویب ڈیسک October 19, 2012
گولی نے کھوپڑی کی ہڈی کونقصان پہنچایا ہےجس کی وجہ سے ملالہ کی سرجری کی جائےگی، ڈاکٹر ڈیوروزر فوٹو: اے ایف پی

ملالہ یوسف زئی کومے کی حالت سے باہر آگئیں۔ انہوں نے لکھ کر ڈاکٹر سے بات چیت بھی کی اوراپنی صحت کے لئے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

سربراہ کوئن الزبتھ اسپتال ڈاکٹر ڈیوروزر کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسف زئی لکھ کر ڈاکٹرز سے بات چیت کررہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملالہ تاحال انفیکشن سے متاثرہ ہیں۔ گولی نزدیک سےماری گئی جو کھوپڑی میں جانےکی بجائےسر کے ایک طرف سے ہوتی ہوئی گردن میں جا لگی۔

ڈاکٹر ڈیوروزر کہنا تھا کہ گولی نے کھوپڑی کی ہڈی کونقصان پہنچایا جس کی وجہ سے ان کی سرجری کی جائےگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملالہ کے دماغ میں سوجن ابھی بھی ہے۔ گولی نے ان کےجبڑے اور گردن کے ٹشوز کو بھی نقصان پہنچایا اور گردن میں سانس کی ٹیوب لگنےکی وجہ سے وہ بولنے سے قاصر ہیں۔

ڈیوروزر نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی وینٹی لیٹر پرنہیں لیکن ان کی حالت ابھی بھی خطرے سے باہر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل ٹیم کو امید ہےکہ ملالہ جلد صحتیاب ہوجائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں