سونم نے جس مشکل سے بالی ووڈ میں مقام بنایا اس پرفخرہے انیل کپور

سونم کے فلمی کیرئیر میں بلاک بسٹر فلم کی کمی ہے، بالی ووڈ اسٹار


ویب ڈیسک August 28, 2015
سونم کے فلمی کیرئیر میں بلاک بسٹر فلم کی کمی ہے، بالی ووڈ اسٹار، فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے سدا بہار ہیرو انیل کپور کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی سونم کپور نے بڑی مشکل سے بالی ووڈ میں اپنا مقام بنایا جس پر انہیں فخر ہے تاہم ان کے فلمی کیئریئر میں بلاک بسٹر فلم کی کمی ہے۔

بالی ووڈ اداکار انیل کپور کا شمار انڈسٹری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے اور ان کی صاحبزادی سونم کپور بھی شوبز کی دنیا سے وابستہ ہیں جب کہ وہ اپنی بیٹی کی فلموں میں اداکاری کو آڑے ہاتھوں لیتے رہتے ہیں تاہم فنی کیرئیر میں اپنی بیٹی کی رہنمائی بھی کرتے ہیں۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار انیل کپور کا اپنے انٹرویو میں بیٹی اداکارہ سونم کپور سے متعلق کہنا تھا کہ سونم نے فنی کیرئیر کا آغاز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ''ساوریا'' سے کیا جس میں اداکار رنبیر کپور نے مرکزی کردارادا کیا جب کہ فلم شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام ثابت ہوئیں جس کا مجھے بے حد افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں سونم کی کارکردگی سے مجھے مایوسی ہوئی اگر تھوڑی سے محنت کی جاتی تو فلم کو مزید بہتر بنایا جا سکتا تھا تاہم اس کے باوجود بھی سونم کپور نے بڑی مشکل سے انڈسٹری میں اپنا مقام بنایا جس پر مجھے فخر ہے۔

انیل کپور کا کہنا تھاکہ سونم کے کیرئیر کا بہترین دور اب شروع ہوگا کیوں کہ وہ اس وقت کئی فلموں میں کام کررہی ہے تاہم سونم کے فلمی کیرئیر میں بلاک بسٹر فلم کی کمی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ سونم کپور اپنی نئی فلم'' پریم رتن دھن پایو'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ فلم میں دنگ اسٹار سلمان خان بھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں