فیس بک نے ایک دن میں ایک ارب صارفین کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ایک دن میں ایک ارب لوگوں کا فیس بک کا استعمال ایک بڑا سنگ میل ہے، بانی فیس بک مارک زکر برگ


ویب ڈیسک August 29, 2015
ایک دن میں ایک ارب لوگوں کا فیس بک کا استعمال ایک بڑا سنگ میل ہے، بانی فیس بک مارک زکر برگ

سوشل میڈیا کی اہمیت اور ضرورت ہماری زندگی میں تیزی سے بڑھ رہی ہے بلکہ اس کا استعمال اب لاکھوں اور کروڑں سے نکل کر اربوں کی حدوں کو چھونے لگا ہے اسی لیے فیس بک کے بانی زکربرگ نے کہا ہے کہ ایک دن میں ایک ارب لوگوں کا فیس بک کا استعمال ایک بڑا سنگ میل ہے۔

اس سنگ میل کو عبور کرنے پر فیس بک کے بانی زکر برگ مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس ریکارڈ ساز دن کو فیس بک پر اپنے پوسٹ میں خود کیا اور کہا کہ ایک ارب لوگوں کا ایک ہی دن فیس بک استعمال کرنے کا مطلب ہے کہ دنیا میں 7 میں سے ایک شخص فیس بک استعمال کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ فیس بک نے اس سنگ میل کو حاصل کیا اور اسے پوری دنیا کو ایک دوسرے سے جوڑنے کا آغاز کہا جا سکتا ہے جب کہ یہ اس لیے بھی اہم ہے کہ یہ لوگوں کو آپس میں تعلقات قائم کرنے کا پلیٹ فارم ہے۔

زکربرگ کا کہنا تھا کہ فیس بک ایک آپس میں جڑی اور کھلی ایک بہتر دنیا ہے جو آپس میں پیار کرنے والے لوگوں کے درمیان مضبوط تعلقات کو قائم کرتی ہے جب کہ معاشی طور پر بھی مواقع پیدا کرتی اورایک مضبوط سوسائٹی کی عکاسی کرتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں