آسٹریلیا سے درآمد کی گئی بھیڑوں کی تلفی کاعمل دوبارہ شروع

اب تک 1318 بھیڑوں کو تلف کیا جاچکا ہے جبکہ تمام 11 ہزاربھیڑوں کی تلفی کاکام کل شام تک مکمل کرلیا جائے گا۔


ویب ڈیسک October 19, 2012
اب تک 1318 بھیڑوں کو تلف کیا جاچکا ہے جبکہ تمام 11 ہزاربھیڑوں کی تلفی کاکام کل شام تک مکمل کرلیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر ملیر۔فوٹو: فائل

آسٹریلیا سے درآمد کی گئی بھیڑوں کی تلفی کاعمل دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ملیرقاضی جان محمد کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی بھیڑوں کو ذبح کرکے تلف کرنے کاعمل گذشتہ رات شروع کیا گیا تھا ، اب تک 1318 بھیڑوں کو تلف کیا جاچکا ہے جبکہ تمام 11 ہزاربھیڑوں کی تلفی کاکام کل شام تک مکمل کرلیا جائے گا۔

قاضی جان محمد نے کہا کہ میڈیا کو کمشنر کراچی کےحکم پرکوریج سے روکا گیا ہے جب کہ کمشنر کراچی سید ہاشم رضا زیدی کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں انہوں نے ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں