برینڈن ٹیلر میچ کے بعدگھر جانے کے بجائے پڑوسی کی کارمیں سوگئے

اس دلچسپ صورتحال پر پولیس نے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا


Sports Desk August 29, 2015
ٹیلر نے اسے اپنی زندگی کے بدترین واقعے سے تعبیر کیا: فوٹو: فائل

سابق زمبابوین بیٹسمین برینڈن ٹیلر انگلش کاؤنٹی ناٹنگھم شائر کی سیمی فائنل میں رسائی کا جشن منانے کے بعد گھر جانے کے بجائے پڑوسی کی کار میں جا کر سوگئے۔

اتفاق سے اس کا مالک مقامی بزنس مین مائیکل ویٹیکراسے بند کرنا بھول گیا تھا، جب اسے اپنی کار میں سویا ہوا ایک شخص ( ٹیلر ) نظر آیا تو فوری طور پر مقامی پولیس کو رپورٹ کی، جس نے آنے کے بعد کار کھول کر انھیں بیدار کیا ، ٹیلرکو یہ قطعی یاد نہیں کہ وہ گھر جانے کے بجائے کار کی پچھلی نشست میں آکر کب سوگئے تھے۔

البتہ انھوں نے مائیکل ویٹیکر سے انتہائی معذرت کی ہے، ٹیلر نے اسے اپنی زندگی کے بدترین واقعے سے تعبیر کیا، اس دلچسپ صورتحال پر پولیس نے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں