بالی ووڈ میں اداکاراؤں سے برا سلوک کیا جاتا ہےکنگنا

کچھ سال پہلے جس مقام پر تھیں وہاں اداکاراؤں کی عزت نہیں کی جاتی، کنگنا


Showbiz Desk August 29, 2015
آج اس مقام پر آکر بہت زیادہ خوشی محسوس کرتی ہوں، کنگنا۔ فوٹو : فائل

کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں اداکاراؤں کے ساتھ برا سلوک کیا جاتا ہے اور وہ خود اس کا شکار ہو چکی ہیں۔

اپنے انٹرویو کے دوران بھارتی فلم نگری میں خواتین کے ساتھ برے رویئے پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کنگنا کا کہنا تھا کہ انھوں نے ہمیشہ ایمانداری کے ساتھ ہی اپنا کام کیا ہے۔ شوبز میں کچھ سال پہلے وہ جس مقام پر تھیں وہاں اداکاراؤں کی عزت نہیں کی جاتی اور آج وہ اس مقام پر آکر بہت زیادہ خوشی محسوس کرتی ہیں۔

کنگنا کے مطابق نئے اداکاروں کے ساتھ اچھا سلوک کیا جاتا ہے یہ سوچ کر کہ کل یہ کامیاب ہوگئے تو ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوسکتا ہے البتہ اداکاراؤں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جاتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔