چین میں ایک لاکھ ایکڑپرمحیط پتھروں کاجنگل

ماہرین آثار قدیمہ کا ماننا ہے کہ اس پتھر کے جنگل کو بننے میں 270 ملین سال لگے ہیں


نیوز ڈیسک August 29, 2015
اس جنگل میں غاریں، آبشاریں اور دیگر خوبصورت چیزیں ہیں۔:فوٹو : فائل

دیوار چین کے بارے میں دنیا کے ہر شخص نے سن رکھا ہے لیکن چین میں ایک ایسا جنگل بھی ہے جو پتھروں سے بنا ہے اور ایک لاکھ ایکڑ پر محیط ہے جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔

چین کے جنوب میں واقع اس قدیم جنگل میں لائم اسٹون کے پہاڑ اوپر کی جانب بلند ہیں جب کہ جگہ جگہ سر سبز درختوں کی وجہ سے یہ جگہ دیکھنے کے لائق ہے۔یہ جنگل ییونان صوبے کے شہر کنمنگ سے50میل دور واقع ہے۔اس جنگل کے بیچوں بیچ سیڑھیاں بھی بنائی گئی ہیں جس پر چڑھ کر انسان پہاڑوں کے بیچ میں جاسکتا ہے۔ماہرین آثار قدیمہ کا ماننا ہے کہ اس پتھر کے جنگل کو بننے میں 270 ملین سال لگے ہیں۔اس جنگل میں غاریں، آبشاریں اور دیگر خوبصورت چیزیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں