سوئی سدرن کے ڈپٹی ایم ڈی سمیت 3 افسران 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

ایس ایس جی سی کے تینوں افسران دہشت گردوں کی مالی معاونت میں ملوث ہیں، رینجرز لاء افسر


ویب ڈیسک August 29, 2015
ایس ایس جی سی کے تینوں افسران دہشت گردوں کی مالی معاونت میں ملوث ہیں، رینجرز لاء افسر۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے 3 افسران کو تفتیش کے لئے 90 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے کے الزام میں گرفتار سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی ایم ڈی شعیب وارثی سمیت 3 افسران کو عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر رینجرز کے لا افسر نے موقف اختیار کیا کہ دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے والے سوئی سدرن گیس کمپنی کے تین افسران شعیب وارثی، سابق ایم ڈی زوہیر صدیقی اورحسن ناگوری کو گزشتہ روز حراست میں لیا گیا تھا تاہم بعض وجوہات کے باعث انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا گیا اس لئے ملزمان سے تفتیش کرنے کے لئے انہیں 90 روزکے لئے تحویل میں دیا جائے۔ عدالت نے رینجرز کی درخواست منظور کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |