عراقی کرد فورسز نے داعش کے زیرقبضہ 7 دیہات چھڑا لئے

جنگی طیاروں اور ڈرون کی مدد کی مجموعی طور پر داعش کے ٹھکانوں پر 25 حملے کئے گئے، حکام


ویب ڈیسک August 29, 2015
جنگی طیاروں اور ڈرون کی مدد کی مجموعی طور پر داعش کے ٹھکانوں پر 25 حملے کئے گئے، حکام. فوٹو: فائل

TEL AVIV: کرد فورسز نے امریکی اتحادی افواج کی مدد سے شمالی عراق کے 7 دیہات سے داعش کا قبضہ چھڑا لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی اور امریکی افواج کی جانب سے ملک کے مختلف حصوں میں داعش کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں جب کہ شمالی عراق میں کرد فورسز نے امریکی افواج کی مدد سے 7 دیہات سے داعش کا قبضہ چھڑا لیا تاہم اب بھی اہم علاقوں پر داعش کا تسلط برقرار ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنگی طیاروں اور ڈرون کی مدد سے مجموعی طور پر 25 حملے کئے گئے جس کے باعث کرد فورسز نے 7 دیہات پر قبضہ حاصل کیا جب کہ عراقی افواج صوبے انبار کے شورش زدہ شہر رامادی میں داعش کے خلاف برسرپیکار ہیں جہاں رواں سال مئی میں داعش نے مکمل کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |