امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سوزان رائس آج پاکستان پہنچیں گی

سوسن رائس اورسول و عسکری حکام سے ملاقات میں خطے کی سلامتی سمیت پاک بھارت تعلقات اور دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا جائےگا۔


ویب ڈیسک August 29, 2015
سوسن رائس اورسول و عسکری حکام سے ملاقات میں خطے کی سلامتی سمیت پاک بھارت تعلقات اور دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا جائےگا۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے بعد امریکا بھی متحرک ہوگیا اورامریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرسوزان رائس آج پاکستان پہنچیں گی جہاں وہ سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سوزان رائس آج پاکستان پہنچنے پر وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گی۔ ملاقات کے دوران خطے کی سلامتی، پاک بھارت تعلقات اور افغان مصالحتی عمل سمیت دیگر امورپرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں