قصور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک 2 فرار

ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو بھائی اور وہ ڈکیتی، اقدام قتل اور قتل کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھے، پولیس


ویب ڈیسک August 29, 2015
ڈاکوؤں کی شناخت رازق عرف ریاض اور ریاست علی کے نام سے ہوئی ہے، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: دیپال پور روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک جب کہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

قصور پولیس کے مطابق دیپال پور روڈ پر 4 ڈاکوؤں کے ایک شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار کی اطلاع پر پولیس کی گشتی ٹیم نے ان کا پیچھا کیا، پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں 2 ڈاکو ہلاک جب کہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دونوں ڈاکووؤں کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال قصور منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت رازق عرف ریاض اور ریاست علی کے نام سے ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے دونوں ڈاکو بھائی ہیں۔ رازق ڈکیتی، اقدام قتل اور قتل کی 42 جب کہ ریاست جرائم کی 26 وارداتوں میں ملوث تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |