کوئٹہ میں دھماکا اور فائرنگ 3 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق 10 افراد زخمی

ذرائع کے مطابق دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کونشانہ بنایا گیا۔


ویب ڈیسک October 19, 2012
ذرائع کے مطابق دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کونشانہ بنایا گیا۔ ۔فوٹو فائل

KARACHI: سریاب روڈ پر دھماکا اور فائرنگ کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکارجاں بحق جب کہ 10 افراد زخمی ہوگئے.

دھماکا سریاب روڈ پرواقع موسیٰ کالونی میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کونشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں