عمران خان ضمنی الیکشن کے اعلان سے بوکھلا گئے ہیں پرویز رشید

نوازشریف کے سپاہی سے 2 بار ہارنے والا ان کو کیسے چیلنج کرسکتا ہے، وفاقی وزیراطلاعات


ویب ڈیسک August 29, 2015
نوازشریف کے سپاہی سے 2 بار ہارنے والا ان کو کیسے چیلنج کرسکتا ہے، وفاقی وزیراطلاعات، فوٹو:فائل

وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان ضمنی الیکشن کے اعلان سے بوکھلا گئے ہیں وہ نوازشریف کے سپاہی سے 2 بار ہار کر انہیں کیسے چیلنج کرسکتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق اپنے ایک بیان میں وزیراطلاعات سینیٹر پرویزرشید نے کہا کہ عمران خان ضمنی الیکشن کے اعلان سے بوکھلا گئے ہیں وہ جس سسٹم پر تنقید کررہے ہیں اس کے فیصلوں پر اترا رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ عمران خان نوازشریف کو چیلنج دے کر خود بھاگ گئے، نوازشریف 3 مرتبہ وزیراعظم بن چکے ہیں اور عمران خان بمشکل ممبر قومی اسمبلی بنے ہیں جب کہ نوازشریف کے سپاہی سے 2 بار ہارنے والا ان کو کیسے چیلنج کرسکتا ہے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 سال میں قوم عمران خان کی حیثیت جان چکی ہے جب کہ وہ ضمنی انتخابات کے موقع پر کیمرے ضرور لگائیں تاکہ انہیں ووٹ نہ ملنے کا پتہ چل سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں