لاطینی امریکی ملک ڈومینکا میں سمندری طوفان سے 20 افراد ہلاک

سمندری طوفان اریکا نےڈومینیکا میں بڑے پیمانےپرتباہی مچائی جس کے باعث ہزاروں گھر اور سڑکوں کا نظام تباہ ہوگیا، حکام


ویب ڈیسک August 29, 2015
سمندری طوفان اریکا نےڈومینیکا میں بڑے پیمانےپرتباہی مچائی جس کے باعث ہزاروں گھر اور سڑکوں کا نظام تباہ ہوگیا، حکام، اے ایف پی

کیریبین جزائر کے ملک ڈومینکن ریپبلک میں سمندری طوفان کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لاطینی امریکی ملک ڈومینکن ریپبلک میں سمندری طوفان اریکا نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں اب تک 20 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا ہوگئے ہیں جب کہ طوفان نے اب امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلوں کا رخ کرلیا ہے جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق سمندری طوفان اریکا سے املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم علاقے میں بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دوسری جانب ڈومینکن وزیراعظم نے کہا ہے کہ طوفان اریکا کی وجہ سے ملک میں بڑی تباہی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں گھر، سڑکیں اور پل تباہ ہوگئے ہیں جب کہ تباہی کے باعث ملک 20 سال پیچھے چلا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں