کراچی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کا شہرمیں فوج بلانے کا مطالبہ

تاجروں کا کہنا تھا کہ بھتہ خور، دہشت گرد اور اغوا کارعناصر باہر سے نہیں آتے بلکہ اس میں۔۔۔

تاجروں کا کہنا تھا کہ بھتہ خور، دہشت گرد اور اغوا کارعناصر باہر سے نہیں آتے بلکہ اس میں سیاسی جماعتوں کے ونگ ملوث ہوتے ہیں۔ فوٹو: محمد عدیل

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس نے شہرمیں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث فوج بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔


فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے اجلاس میں شہر میں امن وامان کی خراب صورتحال پرانتہائی تشویش کا اظہارکیا گیا۔ اجلاس میں تاجروں نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے حالات کنٹرول کرنے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومت فوج کو دعوت دے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاجر مارشل لاء کا مطالبہ نہیں کررہے بلکہ وہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ فوج کراچی میں امن وامان کی خراب صورتحال کو بہتربنائے۔

تاجروں کا کہنا تھا کہ بھتہ خور، دہشت گرد اور اغوا کارعناصر باہر سے نہیں آتے بلکہ اس میں سیاسی جماعتوں کے ونگ ملوث ہوتے ہیں۔
Load Next Story