ملالہ اور ان کے خاندان کو امریکا میں سیاسی پناہ دی جائے شیلا جیکسن

شیلا جیکسن نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ملالہ پر حملے کی گھناؤنی حرکت کی تفتیش کر کے ملزمان کو انصاف...


ویب ڈیسک October 19, 2012
شیلا جیکسن نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ملالہ پر حملے کی گھناؤنی حرکت کی تفتیش کر کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ فوٹو: فائل

امریکی ایوان نمائندگان کی رکن شیلا جیکسن نے ملالہ اوران کے خاندان کو سیاسی پناہ دینے کے لئے اوباما انتظامیہ سے درخواست کی ہے۔

شیلا جیکسن نے وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ملالہ اور ان کے خاندان کو درپیش خطرات کے پیش نظر امریکا میں سیاسی پناہ دینے کے معاملے پر غور کریں۔

شیلا جیکسن نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ملالہ پر حملے کی گھناؤنی حرکت کی تفتیش کر کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج نے اس سلسلے میں مؤثر اقدامات کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |