یو این مبصرین کا ورکنگ باؤنڈری کا دورہ جارحیت کے شواہد اکٹھے کیے

ٹیم نے گزشتہ روز علاقے میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا


ویب ڈیسک August 29, 2015
ٹیم نے گزشتہ روز علاقے میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا، فوٹو: ریڈیو پاکستان

اقوام متحدہ کی خصوصی مبصر ٹیم نے سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کرکے بھارتی فوج کی فائرنگ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔



اقوام متحدہ کے مبصرین پر مشتمل خصوصی وفد نے بھارت كی جانب سے كی جانے والی فائرنگ اور گولہ باری سے ہونے والے نقصانات كا جائزہ لینے كے لیے سیالكوٹ وركنگ باؤنڈی كا دورہ كیا۔ اقوام متحدہ كے مبصرین نے شہید ہونے والے شہریوں كے اہل خانہ سے ملاقات كی جب كہ زخمی ہونے والے افراد كے اہل خانہ اور سرحدی علاقوں میں بھارتی گولہ باری اور فائرنگ سے ہونے والے نقصانات كا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔



مكینوں كے قیمتی مال مویشیوں كی ہلاكت اور املاك كے نقصانات كے بارے میں بھی مكینوں نے مبصرین كو آگاہ كیا جب کہ اس موقع پر مبصرین نے شدید متاثر ہونے والے دیہات موضع كندن پوراور ٹھٹھی خورد كا بھی دورہ كیا، مبصر گروپ کےدورے کے ودران رینجرز كے ذمہ داران بھی موجود تھے۔





دوسری جانب وزیردفاع خواجہ آصف نے سی ایم ایچ سیالکوٹ کا دورہ کیا اور بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کی، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مودی سرکار اپنی مقبولیت میں کمی اور بھارت کے مختلف شہروں میں ہونے والے فسادات کا غصہ پاکستان پر نکال رہا ہے جب کہ بھارت اپنے کرتوت چھپانے کے لیے ورکنگ باؤنڈری پر حملے کررہا ہے۔





خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 1965 کی جنگ کو 50 سال ہوگئے اگر بھارت نے ہم پر جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے جب کہ بھارتی جارحیت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں