ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف 2ستمبر سے ملک گیر احتجاج ہوگا

9 ستمبر بروز بدھ پورے پاکستان میں تاجر برادری مکمل اور تاریخی شٹر ڈاؤن ہڑتال کرکے اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائینگے

9 ستمبر بروز بدھ پورے پاکستان میں تاجر برادری مکمل اور تاریخی شٹر ڈاؤن ہڑتال کرکے اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائینگے. فوٹو : فائل

آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز نے کہا ہے آل پاکستان انجمن تاجران کی سپریم کونسل نے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف احتجاجی تحریک کے شیڈول کی منظوری دی ہے اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جب تک یہ تاجر دشمن ٹیکس ختم نہیں کیا جاتا احتجاجی تحریک جاری رکھی جائے گی، سپریم کونسل کے فیصلے کے مطابق 2 ستمبر بروز بدھ ملک بھر میں وِد ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف یومِ احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔

اس دن ملک بھر کے ضلعی اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز مظاہرے، جلسے جلوس اور ریلیاں منعقد کرکے تاجر وِد ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،4 ستمبر بروز جمعہ پورے ملک میں تاجر بینکوں سے لین دین کا بائیکاٹ کریں گے اور اس دن تاجر بینکوں سے کسی قسم کا کاروبار نہیں کرینگے۔


9 ستمبر بروز بدھ پورے پاکستان میں تاجر برادری مکمل اور تاریخی شٹر ڈاؤن ہڑتال کرکے اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائینگے۔ خالد پرویز نے اپنی مصالحت کی پالیسی کے تحت کہاکہ چونکہ 24 ستمبر یا 25 ستمبر کو عید ہے تو تاجروں کے وسیع تر مفاد میں ہم تاجروں کا کاروبار متاثر کرکے ان کا معاشی قتل نہیں کرنا چاہتے۔

ہم عید کے بعد اپنی احتجاجی تحریک کو دوام دیتے ہوئے 7 اکتوبر بروز بدھ ایک بار پھر پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں اور حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے تاجروں کی مخالفت مول نہ لیں اور تاجر دشمن وِدہولڈنگ ٹیکس کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیں ورنہ جو تاجر ان کو اقتدار میں لا سکتے ہیں وہ تاجر واپس انھیں اپنے گھروں کو بھیجنے کی بھی طاقت رکھتے ہیں۔

اگر اس کے بعد بھی حکومت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا اور ودہولڈنگ ٹیکس کو منسوخ نہیں کیا تو ملک بھر میں ہڑتالوں، مظاہروں، احتجاجی جلسے جلوسوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کر دینگے۔
Load Next Story