ایف بی آرنے بینکوں سے رقوم نکلوانے والوں کاریکارڈطلب کرلیا

2 ماہ میں50ہزارسے زائدنکلوانے والے کانام ودیگرریکارڈ15ستمبرتک دینے کی ہدایت

لین دین ریکارڈ سے ودہولڈنگ ٹیکس جمع نہ کرانے والوں کے بارے میں معلوم ہو سکے گا فوٹو: فائل

ایف بی آر نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 2 ماہ کے دوران بینکوں سے پیسے نکلوانے کا ریکارڈ 15 ستمبر تک ارسال کر دیں۔


تمام بینکوں سے 2 ماہ کے دوران 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکلوانے کا مکمل ریکارڈ 15 ستمبر تک طلب کر لیاگیا ہے، بینکوں کی جانب سے رقم نکلوانے والے کا نام، شناختی کارڈ نمبر اور ٹرانزیکشن کی تعداد بھی ساتھ ارسال کی جانی چاہیے، اس ریکارڈ سے ودہولڈنگ ٹیکس جمع نہ کرانے والوں کے بارے میں معلوم ہو سکے گا۔
Load Next Story