50 برس بعد بھی بھارتی جنگی جنون میں فرق نہیں آیا

1965میں بھی مشرقی سرحدوں پر بھارتی افواج کی اشتعال انگیزیوں کاسلسلہ روز بروز بڑھتا ہی چلا جا رہا تھا


APP August 30, 2015
30اگست 1965ء کوبھارتی اخبارمیں کشمیرکے بارے میں مشکوک کہانیاں اورانکی تشہیرکی گئی۔ فوٹو : فائل

1965کے تاریخی حقائق کا آج 2015 سے موازنہ کیا جائے تو بھارتی جنگی جنون اورجاحانہ عزائم میں کوئی فرق نہیں نظرآیا۔

اس وقت بھی مشرقی سرحدوں پر بھارتی افواج کی اشتعال انگیزیوں کاسلسلہ روز بروز بڑھتا ہی چلا جا رہا تھا، اس وقت بھی بھارتی اخباروں میں کشمیر کے بارے میں مشکوک کہانیاں اوران کی تشہیرکی جاتی تھی اورآج بھی بھارتی میڈیاکے ذریعے پروپیگنڈاجاری ہے۔

30اگست 1965ء کو آج ہی کے دن جاری ہونے والی میڈیا رپورٹس کااگر 2015ء سے موازنہ کیا جائے تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بھارت کاجنگی جنون بیگناہ کشمیریوں پر ظلم وستم،ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پرگولہ باری اورسول آبادی کو نشانہ بنانے کی روش آج بھی جاری ہے۔

30اگست 1965ء کوبھارتی اخبارمیں کشمیرکے بارے میں مشکوک کہانیاں اورانکی تشہیرکی گئی اورآج بھی بھارت اپنے مذموم مقاصد اورعزائم کے لیے بھارتی میڈیا کا سہارا لے رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |