ترکی میں اسکارف پہننے والی خاتون کو پہلی بار وزیر بنا دیا گیا
پروفیسر عائشین گوئرچان پی ایچ ڈی ہیں، سماجی پالیسیوں و خاندانی امور کی وزارت دی گئی
ترکی کی تاریخ میں پہلی بار اسکارف پہننے والی خاتون کووزیر بنا دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک وزیر اعظم احمد داود اوغلو کی قیادت میں بننے والی عبوری حکومت میں شامل کی گئی خاتون وزیر کا نام پروفیسر ڈاکٹر عائشین گوئرچان اور ان کی عمر 52 برس ہے جب کہ وہ یونیورسٹی کی پروفیسر اور پی ایچ ڈی ہیں۔
انھیں سماجی پالیسیوں اور خاندانی امور کی وزارت کا نگران بنایا گیا ہے اور وہ رواں سال یکم نومبر کو قبل از وقت ہونے والے عام انتخابات تک اقتدار میں رہینگی۔ عائشین 3 بچوں کی ماں اور نوجوانوں اور تعلیم کی فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کی رکن بھی ہیں جس کے سربراہ ترک صدر رجب طیب اردوان کے بیٹے بلال اردوان ہیں۔