مردان میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

اسپیشل ڈیوٹی پر مامور اہلکار پارہوتی پہنچے تو مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی


ویب ڈیسک August 30, 2015
ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کرکے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

پار ہوتی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیشل ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار ذبیر اور ولید مردان کے علاقے ایران آباد پارہوتی پہنچے تو نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دونوں پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کرکے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں