پاک بھارت مذاکرات کی منسوخی اور سرحدی ہلاکتوں پر افسوس ہوا امریکی مشیر قومی سلامتی

امریکا دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی قربانیوں کو سراہتا ہے، سوزان رائس


ویب ڈیسک August 30, 2015
دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اکتوبر میں دورہ امریکا کا منتظر ہوں، وزیراعظم نواز شریف۔ فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سے دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے جب کہ واشنگٹن سے تعلقات اور شراکت داری خطے اور دنیا کے مفاد میں ہے۔

وزیراعظم نواز شریف سے امریکا کی قومی سلامتی کی مشیر سوزان رائس نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان کی صورت حال، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، طارق فاطمی اور اعزاز احمد چوہدری بھی موجود تھے۔

https://img.express.pk/media/images/q138/q138.webp

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ امریکا تمام شعبوں میں پاکستان کا بڑا شراکت دار ہے اور پاکستان امریکا سے دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے جب کہ واشنگٹن سے تعلقات اور شراکت داری خطے اور دنیا کے مفاد میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اکتوبر میں دورہ امریکا کا منتظر ہوں۔

https://img.express.pk/media/images/q139/q139.webp

دوسری جانب امریکا کی قومی سلامتی کی مشیر سوزان رائس نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پاکستان کی کاوشوں اور قربانیوں کو سراہا، وزیر اعظم نوازشریف کی ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کی سوچ قابل قدر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معیشت، دفاع، انسداد دہشت گردی اور توانائی میں دونوں ممالک تعاون کر رہے ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q231/q231.webp

https://img.express.pk/media/images/Raheel/Raheel.webp

دوسری جانب امریکا کی قومی سلامتی کی مشیر نے سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف سے جنرل ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جنرل ہیڈکوارٹر میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے خطے اور خاص طورپرافغانستان میں امن کا قیام یقینی بنانے اوراستحکام کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ضرورت پرزوردیا۔ اس موقع پر سوزان رائس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک آرمی کی کوششوں اور قربانیوں کی تعریف کرتے ہوئے خراج تحسین بھی پیش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں